27 دسمبر 2011 - 20:30

صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے کہا ہےکہ ملت ایران امریکہ کی توسیع پسندی کے مقابل ذرہ برابر بھی پسپائی اختیار نہیں کرےگی۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے مغربی صوبے ایلام میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے بتیس برسوں سے ملت ایران کی مخالفت کی ہے لیکن انہیں کیا ملا ۔ اس کے باوجود وہ آج بھی بعض ہتھکنڈوں سے ملت ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ بعض لوگ ملت ایران کی توہین کرتےہیں اور اس پر الزام لگاتے ہیں جبکہ وہ الزام انہی پر صادق آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے پاس صرف ایک راستہ ہے اور وہ یہ ہے کہ ملت ایران کے حقوق کا احترام کریں۔
....... 
/169